اسامہ بن لادن کے بیٹے اور القاعدہ کے اہم لیڈر کی نائن الیون حملہ آور کی بیٹی سے شادی


حمزہ اسامہ پر مارچ 2013 میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کا بھائی سعد ہلاک ہو گیا تھا۔ فوٹو : فائل

حمزہ اسامہ پر مارچ 2013 میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کا بھائی سعد ہلاک ہو گیا تھا۔

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے نائن الیون حملے کے اصل کردار محمد عطا کی بیٹی سے شادی کرلی ہے۔

برطانوی اخبار ’گارجیئن‘ کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹوں احمد اور حسن العطاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی 29 سالہ حمزہ بن لادن نے نائن الیون حملے کے اصل کردار محمد عطا کی صاحبزادی سے شادی کرلی ہے۔

احمد اور حسن العطاس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حمزہ القاعدہ میں ایک اہم منصب پر فائز ہے اور امریکا سے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ حمزہ کے ایک بھائی کو ایبٹ آباد میں جب کہ دوسرے بھائی سعد کو افغانستان میں قتل کردیا گیا تھا۔

اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی احمد العطاس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حمزہ بن لادن القاعدہ میں بہت متحرک ہیں لیکن وہ اس وقت کس ملک میں مقیم ہیں اس حوالے سے ہم کچھ نہیں جانتے، ہوسکتا ہے وہ اس وقت افغانستان میں ہوں، تاہم ہمارے خاندان نے حمزہ بن لادن سے تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کی تیسری اہلیہ خیریہ صابر سے بیٹے حمزہ اپنے والد کے مشن کے تکمیل اور قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ حمزہ بن لادن کی والدہ ایبٹ آباد کے اس کمپاؤنڈ میں مقیم تھیں جہاں اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن میں 2 مئی 2011 کو قتل کردیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).