ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی خطرے میں پڑ گئی ہے


”میری دوسری شادی خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ۔۔۔“ عامر لیاقت کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا واقعی مشکل ہو جائے گا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کراچی سے نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیا پر ہنگامے کے باعث ان کی رخصتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے معاملے کی سماعت کی جس دوران عامر لیاقت حسین خود پیش ہوئے اور بتایا کہ جس خاتون کا ذکر کیا وہ ان کی منکوحہ ہیں، اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور ستمبر میں رخصتی کرنا تھی جسے پوری دنیا دیکھتی مگر الیکشن سے پہلے ہی اتنا شور شرابہ مچایا گیا اور اب اس درخواست پر سماعت بھی چل رہی ہے۔ لیکن اب یہ جو شور شرابہ کیا جا رہاہے، اس سے میری رخصتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).