بے وفائی کے نتیجے میں ہونے والی جنسی تبدیلی خواتین کو خوش رکھتی ہے


’جو خواتین یہ شرمناک کام کرتی ہیں وہ زیادہ خوش رہتی ہیں کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر کانوں پر یقین نہ آئے

 مسوری سٹیٹ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر الیشیا واکر نے اس موضوع پر ایک تحقیق کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ بے وفاﺅں کی ویب سائٹ ”ایشلی میڈیسن“ کے رکن مرد و خواتین پر کی گئی تحقیق سے انہوں نے معلوم کیا ہے کہ بے وفائی کی مرتکب ہونے والی خواتین خود کو پہلے سے زیادہ خوش او ر پرجوش محسوس کرتی ہیں۔

الیشیا کہتی ہیں کہ ان کی تحقیق کے مطابق اس کی بنیادی وجہ بے وفائی کے نتیجے میں خواتین کی جنسی زندگی میں آنے والی تبدیلی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جب خواتین بوریت کا شکار ہونا شروع ہوجاتی ہیں تو ان کی جنسی زندگی بھی محدود ہوتی چلی جاتی ہے۔ ایسے میں جب وہ خفیہ معاشقہ شروع کرتی ہیں تو نئے تعلق کے ساتھ ہی ان کی جنسی زندگی میں بھی جوش کی ایک نئی لہر آتی ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں بھی وہ بے وفائی کرنے کے بعد خود کو پہلے سے زیادہ توانا او رخوش محسوس کرنے لگتی ہیں۔

الیشیا مزید کہتی ہیں کہ ”جو خواتین اپنی شادی شدہ زندگی کے ساتھ ایک خفیہ معاشقہ بھی چلارہی ہوتی ہیں وہ یہ بھی سوچتی ہیں کہ دونوں کو ایک ساتھ چلا سکتی ہیں، اگرچہ اکثر اوقات یہ ان کی غلط فہمی ثابت ہوتی ہے۔ ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ ان کی بے وفائی کا شریک حیات کو علم نا ہو سکے، لیکن اس کے باوجود کچھ خواتین اس کام سے باز نہیں رہ پاتیں۔ بہرحال، اگرچہ مردوں کو یہ بات سننا اچھا نہیں لگے گا لیکن میری تحقیق یہی ثابت کرتی ہے کہ یہ خواتین بے وفائی کر کے زیادہ خوش رہتی ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).