میرے بچے پاکستانی سیاست کا حصہ نہیں ہیں؛ جمائما گولڈ سمتھ


جمائما خان اور ان کے بچوں پر جھوٹے الزام کے بعد غنویٰ بھٹو نے معافی مانگی تو جمائما خان نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو کی جمائما خان سے لڑائی کے بعد صلح ہو گئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غنویٰ بھٹو نے جمائما کی اپنے بچوں کے ساتھ میکسکوں میں لی گئی تصویر کو اسرائیل کی تصویر قرا ر دیا تھا جس پر بحث کا آغاز ہوا لیکن اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی غنوی بھٹو نے معافی مانگ لی ۔

جمائما کے اس ٹوئٹ کے بعد غنویٰ بھٹو نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’وہ میکسیکو تھا، معافی چاہتی ہوں۔ کس طرح تصورات لوگوں کو باآسانی اندھا کردیتے ہیں اور ان میں ’میں‘ بھی شامل ہوں۔ لیکن پلیز مجھے شرم کے بارے میں لیکچر مت دیں۔‘

Jemima Goldsmith

@Jemima_Khan

This tweet is staggeringly ignorant and would be funny if it weren’t dangerous. The photo is taken on a family holiday in Mexico (not Israel) and we are wearing ponchos (not Jewish religious dress) @GhinwaBhutto – shame on you. https://twitter.com/ghinwabhutto/status/1025998127734697985 

Ghinwa@GhinwaBhutto

@Jemima_Khan . Oh my god! that was Mexico ? My apologies. How perceptions can easily blind people , even me. But please, please do not lecture me about shame .

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹوکے اس ٹوئٹ کے جواب میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’معافی قبول کرلی گئی ہے، شکریہ۔ انہوں نے مزید کہا مجھے معلوم ہے کہ آپ کے بچوں کو سیاسی وجوہات کی بنا پر غیر منصفانہ رویے کا سامنا ہے لیکن پھر بھی آپ نے معافی مانگی اس پر آپ کی تعریف کرتی ہوں۔جمائما نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’اگلی بار ایسا کرنے سے پہلے دو بار سوچئے گا ضرور کیونکہ وہ پاکستان یا کہیں بھی سیاست کا حصہ نہیں ہیں۔

Ghinwa@GhinwaBhutto

@Jemima_Khan . Oh my god! that was Mexico ? My apologies. How perceptions can easily blind people , even me. But please, please do not lecture me about shame .

Jemima Goldsmith

@Jemima_Khan

Apology accepted. Thank you. I know your own lovely children have been attacked unfairly for political reasons so I’d appreciate it if you’d please think twice before doing the same to mine. They are not involved in politics in Pakistan nor anywhere else.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).