کراچی میں عسکری پارک کے نام سے عسکری ہٹانے کیلئے درخواست دائر


کمرشل پارک کے ساتھ لفظ عسکری لگانا غیر قانونی ہے، درخواست گزار فوٹو:فائل

کمرشل پارک کے ساتھ لفظ عسکری لگانا غیر قانونی ہے

عسکری پارک کے نام میں لفظ عسکری کا استعمال چیلنج کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے عسکری پارک کو دوبارہ نہ کھولنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار احمد زمان اور شاہ زمان خان نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی، میئر کراچی، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ کمرشل پارک کے ساتھ لفظ عسکری لگانا غیر قانونی ہے، پارک متعلقہ حکام کی بغیر منظوری کے چلایا جا رہا ہے، انتظامیہ نے بغیر منظوری کے چین سے خطرناک جھولے منگوائے اور انہیں لگانے سے متعلق کسی ضابطے پر عمل نہیں کیا گیا۔

شہر کے بیشتر پارک کمرشل کرکے غریب عوام سے سستی تفریح چھین لی گئی، مئیر کراچی پارکوں کی انسپکشن سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں
درخواست گزار نے کہا کہ پارکوں میں مفت داخلہ کی ہدایت دی جائے، مکمل معائنہ اور تحقیقات تک عسکری پارک نہ کھولا جائے اور پارک انتظامیہ کو عسکری کا لفظ ہٹانے کی ہدایت دی جائے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو اتوار کے روز کراچی میں پرانی سبزی منڈی پر واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس پارک میں نئے جھولے لگائے گئے تھے اور تزئین و آرائش کے بعد عید کے روز کھولا گیا تھا لیکن صرف ایک ماہ بعد ہی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا جس میں جانی نقصان ہوگیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).