مردہ اُٹھ کر بیٹھ گیا، دیکھ کر کفن پہنانے والے امام کا ہارٹ فیل؛ اسی قبر میں دفنایا گیا


مردہ تدفین کے دوران زندہ

مراکش میں ایک مردہ تدفین کے دوران اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا۔

یہ منظر دیکھ کر مردے کو نہلانے اور کفن پہنانے والے امام کا ہارٹ فیل ہوگیا۔

مراکشی اخبارات کی اطلاعات کے مطابق مقامی جامع مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص بے ہوش ہوکر گر گیا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دیدیا اور وفات کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا لیکن مردہ تدفین کے دوران اٹھ بیٹھا ۔

یہ منظر دیکھ کر امام کا ہارٹ فیل ہوگیا۔

بعد ازاں جس قبر میں مردے کو دفنے کی تیاریاں جاری تھیں اسی میں امام کو دفنایا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).