کینز فلم فیسٹیول کے موقع پر نروس نہیں تھی : ایشوریا


\"aishoriaسابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے کہا ہے کہ کینز فلم فیسٹیول ان کے لیے کوئی اجنبی پلیٹ فارم نہیں ہے وہ ماضی میں یہاں کئی مرتبہ آچکی ہیں۔
ایک انٹرویو میں ایشوریا رائے بچن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی وہ کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر نروس نہیں تھیں۔انھوں نے کہا کہ فیسٹیول میں شریک ہالی وڈ شخصیات نے ان کے ملبوسات کی تعریف کی۔ایشوریا رائے نے مزید کہا کہ فیشن اور ملبوسات کے انتخاب میں انھوں نے بہت محنت کی تھی جسے دنیا کے اس سب سے بڑے پلیٹ فارم پر سراہا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).