جب کمرے کی چھت پھٹی اور اس میں سے دو ٹانگیں لٹک رہی تھیں


17سالہ لڑکی سو کر اُٹھی تو کمرے کی چھت سے ٹانگیں لٹک رہی تھیں، یہ کون تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو مزید پریشان ہوگئی کیونکہ ۔۔۔

برطانوی لڑکی 17 سالہ گیما فلپس سہ پہر کے وقت اپنے کمرے میں سو رہی تھی کہ اچانک ایک حیران کن افتاد اس پر آن پڑی۔ ایک بڑا دھماکہ ہوا تو گیما ہڑبڑا کر اٹھی اور یہ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ چھت پھٹ چکی تھی اور دو ٹانگیں اس میں سے لٹک رہی تھیں۔

یہ خوفناک منظر دیکھ کر گیما نے باہر کی جانب دوڑ لگا دی۔ پیچھے اس کے کمرے کا یہ حال ہو چکا تھا جیسے اس میں بم دھماکہ ہوا ہو۔ فائبر گلاس کی چھت پھٹنے سے ہر طرف کچرہ پھیل گیا تھا اور کمرے میں سانس لینی مشکل ہو گئی تھی۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ گیما کے گھر میں مرمت کا کام ہو رہا تھا۔ اس کام کے دوران ایک مزدور اس کے کمرے کی چھت پر گرا اور فائبر گلاس کی چھت پھٹ گئی۔ مزدور کی ٹانگیں چھت میں سے نیچے لٹک گئیں اور باقی جسم چھت کے اوپر پھنسا ہوا تھا۔

بدقسمت مزدور کے ساتھیوں نے اسے مصیبت سے نجات دلائی اور ہسپتال پہنچایا۔ گیما کو بھی چہرے پر زخم آیا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم وہ اس بات پر خوش ہے کہ اسے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).