پی ٹی آئی کا ایک اور رکن اسمبلی اشتہاری نکل آیا


کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 116 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ملک شہزاد اعوان اشتہاری نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے ملک شہزاد اعوان 21 اگست 2014ء سے اشتہاری ہیں اور ان کی کامیابی کو ہارنے والے (ن) لیگی امیدوار صالحین نے چیلنج کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک شہزاد اعوان ایک کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں اشتہاری ہیں ملک شہزاد 9 ہزار 9 سو 66 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صالحین نے 9 ہزا7سو 11 ووٹ حاصل کیے تھے۔

ملک شہزاد اعوان کی کامیابی کو چیلنج کرنے والے امیدوار کے وکیل کا کہنا ہے کہ نومنتخب رکن اسمبلی نے 2013ء کے الیکشن میں دوسرے نام سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، ایک اشتہاری مجرم رکن اسمبلی نہیں بن سکتا اسے نااہل قرار دیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).