امیتابھ اور کنگنا رناوٹ کے لئے ہندوستان نیشنل ایوارڈ


000001063ویں ہندوستانی نیشنل ایوارڈز کی تقریب میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور نامور اداکارہ کنگنا رناوٹ کو ہندوستان نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ کی 63ویں تقریب کے دوران امیتابھ بچن کو فلم ‘پیکو’ کے لیے بہترین اداکار جبکہ کنگنا کو ‘تنو ویڈز منو ریٹرنز’ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نواز گیا۔

تقریب کے دوران بہترین اسپیشل ایفیکٹس کا ایوارڈ فلم ‘باہوبالی’ کو دیا گیا۔ یہ ایوارڈز ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی نے دیے۔

بولی وڈ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو ‘باجی راؤ مستانی’ کے لیے بہترین ڈائریکٹر جبکہ اسی فلم کے لیے ریمو ڈی سوزیٰ کو بہترین کوریوگرافر کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین ہندی فلم اور بہترین لیرکس کا ایوارڈ ‘دم لگا کے ہائیشا’ کو دیا گیا۔

000

00000500001


Comments

FB Login Required - comments