فخر زمان کا بلا اور ثنا میر اور حسن علی کے لیے ایوارڈز


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں ’ٹائٹنز چیریٹی گالا 2018‘ کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو ایوارڈز دیے گئے۔

اس تقریب میں خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو ڈبل سنچری کرنے پر بہترین پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور حسن علی کو ایک روزہ کرکٹ میں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کرکٹ

PCB
فخر زمان لا بیٹ سات لاکھ میں نیلام ہوا۔
ثنا میر

PCB
شاہد آفریدی کی توجہ کسی اور جانب ہے لیکن ایک روزہ میچوں کی سال میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ثنا میر کو دیا گیا۔
حسن علی

PCB
شاہد آفریدی کی توجہ کسی اور جانب ہونے کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ اس سے قبل ایک روزہ کرکٹ میں سال کے بہترین مرد کھلاڑی کا ایوارڈ حسن علی کو دے چکے تھے۔
جویریہ

PCB
بہترین ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں خواتین کرکٹ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جویریہ خان کو دیا گیا۔ ان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین بلے باز کا بھی ایوارڈ ملا۔
بابر اعظم

PCB
ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر اعظم کو دیا گیا۔
بیگ

PCB
فاسٹ بولر حسن علی ابھرتی ہوئی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ڈائنا بیگ کو دے رہے ہیں۔ ڈائنا کو ڈومیسلاک کرکٹ میں بہترین بولر کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔
فہیم اشرف

PCB
سال کا ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی مردوں کی کیٹیگری میں یہ ایوارڈ فہیم اشرف کو ملا۔
سدرہ

PCB
ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ سدرہ نواز کو ملا
کامران

PCB
ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ کامران اکمل کو ملا۔ ان کا ایوارڈ امام الحق وصول کر رہے ہیں۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp