اجنبی زبان کا مقامی زبان میں ترجمہ کرنے والا آلہ تیار


\"airامریکی کمپنی نے کان میں لگانے والا ایسا آلہ تیار کیا ہے جو اجنبی کو آپ کی مقامی زبان میں ترجمہ کرکے سنا سکتا ہے۔
آپ نے فلموں میں ضرور دیکھا ہوگا کہ ایسی ڈیوائس استعمال کی جاتی ہے جو ایک زبان کو کسی دوسری زبان میں ترجمہ کر دیتی ہے۔ اس طرح اجنبی زبان میں بولے ہوئے مکالمے بھی سمجھے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسا تجربہ کرنے کے خواہش مند ہیں تو تیار ہو جائیں کیونکہ امریکی کمپنی نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے اجنبی زبان کو اپنی مادری زبان میں سنا جاسکتا ہے جسے ”پائلٹ ایئرپیس“ کا نام دیا گیا ہے۔
اس سے قبل گوگل ٹرانسلیٹ اور اسکائپ ٹرانسلیٹر بھی ایسے منصوبے پیش کرچکے ہیں لیکن “پائلٹ ایئرپیس” ان سے نہ صرف منفرد ہے بلکہ زیادہ کارآمد بھی ہے کیونکہ یہ ایک چھوٹا سا ایئرپیس ہے جو کہ باآسانی کان میں لگایا جا سکتا ہے۔ اسے کام کرنے کے لیے ایک عدد اسمارٹ فون کی ضرورت ہوتی ہے جس سے اس کا رابطہ بذریعہ بلوٹوتھ رہتا ہے یعنی اس میں تارکا بھی کوئی جھنجٹ نہیں۔
جب یہ ایئرپیس آن ہوتواجنبی زبان کا جملہ سن کریہ فوراً اسپیج ریکگنیشن تکنیک سے اسے سمجھ لیتا ہے اس کے بعد اسمارٹ فون میں چلنے والے انٹرنیٹ کے ذریعے یہ اس کا آپ کی مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر کے فوراً کان میں بول دیتا ہے۔ فی الحال اس میں صرف انگریزی اور یورپی زبانیں شامل کی گئی ہے لیکن اس کے کامیاب تجربے کے بعد ایشیائی زبانوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ پائلٹ ایئرپیس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جب زبانوں کو ترجمہ کرنے کی ضرورت نہ رہے تو اسے گانے وغیرہ سننے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).