لاہور سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان 48 سالہ اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد


آٹھ روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا، لاہور کی حدود مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان 1980 کی دہائی کی طوفانی اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ احمد کی گمشدگی کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کروا رکھی تھی جس کے بعد احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی گئی جب پولیس کے ہمراہ مدیحہ شاہ کے گھر گئے تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔

اہل خانہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی تو احمد گھر سے برآمد ہوگیا جب کہ احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ میرے بیٹے کو نشے کرواتی تھی اس لئے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ احمد میرے پاس ڈرائیور تھا اور ابھی بھی نوکری کی غرض سے آیا تھا جب کہ مجھ پر احمد کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔ ادھر خود احمد نے بھی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں سے جھگڑے کے بعد میں گھر سے چلا گیا تھا اور میں مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).