پاکستانی طالبہ کے لیے پہلا عاصمہ جہانگیر سکالرشپ


پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے جمعرات کو پہلا عاصمہ جہانگیر سکالر شپ ایک طالبہ ثنا گل کو دیا ہے۔

اس سالانہ سکالرشپ کا آغاز اس سال کے شروع میں ہوا تھا اور اس کا مقصد انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ یہ ہر سال کسی ایک طالبہ کو پیش کیا جائے گا جس کے تحت وہ کسی بھی برطانوی یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے یہ پروگرام متعارف کرواتے ہوئے کہا: ‘یہ فخر کی بات ہے کہ اس نئے سکالرشپ کو عاصمہ جہانگیر کی غیرمعمولی وراثت کا نام دیا جا رہا ہے۔ عاصمہ جہانگیر ایک غیرمعمولی خاتون تھیں۔ وہ انسانی حقوق کی علم بردار تھیں اور انھوں نے خواتین، بچوں اور جبر کے مارے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔

انھوں نے سکالرشپ حاصل کرنے والی طالبہ ثنا گل کو بھی مبارک باد پیش کی۔

ثنا گل نے اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا: ‘مجھے اب بھی عاصمہ جہانگیر کے الفاظ یاد ہیں: لوگ صرف سخت محنت کے ذریعے ہی اپنی طاقت پہچان سکتے ہیں۔’

اس موقعے پر عاصمہ جہانگیر کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔

یہ سکالر شپ چیوننگ سکالرشپ کا حصہ ہے جو ہر سال 64 طلبہ و طالبات کو دیا جاتا ہے۔ اس کے تحت وہ برطانیہ میں قانون، ذرائعِ ابلاغ، پبلک سروس، ٹیکنالوجی اور ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp