آسٹریلین فاسٹ بولرز ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر


کمنز اور ہیزل ووڈ

پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ ‌کے خلاف بھی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شرکت نہیں کر پائے تھے

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

دونوں کھلاڑی انجری سے تاحال مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے۔

پاکستان رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرے گا۔

اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ انگلینڈ ‌کے خلاف بھی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شرکت نہیں کر پائے تھے جبکہ دونوں فاسٹ بولرز نے دورہ جنوبی افریقہ کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلا۔

خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد کپتان سٹیو سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وانر پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

دوسری جانب فاسٹ بولر مچل سٹارک نے دوبارہ پریکٹس شروع کر دی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پرامید ہیں۔ وہ بھی دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ڈیوڈ بیکلی کا کہنا ہے کہ ’پیٹ اور جوش کی کمر کی تکلیف میں بہتری آرہی ہے لیکن وہ بولنگ نہیں کر وا رہے۔‘

’چنانچہ بدقسمتی سے وہ اکتوبر میں اس سطح پر نہیں ہوں جو شدت ایک ٹیسٹ میچ کے لیے درکار ہوتی ہے۔‘

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہوسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp