پنجاب پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ: گرفتار لڑکیوں پر تشدد کی ویڈیو جاری کر دی


تھانہ فیکٹری ایریا، لاہور کی حدود میں پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر درجنوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتاری کے دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے لڑکیوں کو ایک قطار میں کھڑا کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، اس دوران لڑکیوں کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی جو بعد میں سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے پنجاب پولیس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا اور اس دوران درجنوں لڑکے اور لڑکیوں کو دھر لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کے تشدد سے متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ لیڈی پولیس اہلکاروں نے لڑکیوں کو قطار میں کھڑا کر کے تھپڑ رسید کرنے کے ساتھ ساتھ غلیظ زبان بھی استعمال کی۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ریکارڈ کی گئی لڑکیوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی پولیس اہلکاروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں