پشاور میں دو دھماکے : ایک پولیس اہلکار جاں بحق


peshawar blastمتھرا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔
مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں پہلا دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کے قریب کیا گیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میڈیا کے نمائندے جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ ایک اور دھماکا ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکے میں نجی ٹی وی کا ایک کیمرہ مین بھی شامل ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments