طالب علم کی جگہ خود امتحان دینے پر استاد گرفتار
افریقی ملک برونڈی میں ایک ہیڈ استاد کو ہی طالب علم کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ استاد طالبِ علم کے روپ دھارے کمرا امتحان میں موجود تھے۔
ہوا کچھ یوں کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کمرہ امتحان پر چھاپا مارا تو وہاں ہیڈ استاد بیٹھے امتحان دے رہے تھے۔
اُن کا پتہ لگانے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکار رات سے سکول میں موجود تھے لیکن جب کمرہ امتحان میں انھیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو ٹیکنیکل کالج کے ہیڈ نے کسی دوسرے کی جگہ پرچے دینے کے الزام کو مسترد کیا۔
اس بارے میں جاننے کے لیے مزید پڑھیے
’ہائی ٹیک‘ نقل کرانے والا استاد پکڑا گیا
نقل کرتے پکڑے جانے کے بعد طالبہ کی خودکشی
الجزائر میں نقل روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروس بند
اُن کا پتہ لگانے کے لیے سادہ کپڑوں میں اہلکار رات سے سکول میں موجود تھے لیکن جب کمرہ امتحان میں انھیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو ٹیکنیکل کالج کے ہیڈ نے کسی دوسرے کی جگہ پرچے دینے کے الزام کو مسترد کیا۔
بنیامین منارمبونا نے بتایا کہ وہ صومالیہ میں تعینات امن فورس کے ایک اہلکار کی جگہ الیکٹراونکس کا پرچہ دے رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ طالب علم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا چاہتا ہے۔
ہیڈ استاد نے بتایا کہ امن فورس کے سپاہی نے برونڈی واپس آنے پر انھیں پرچہ دینے کے عوض رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔
برونڈی کی وزیر تعلیم بھی کمرہ امتحان چھاپہ مارنے والی ٹیم کے ساتھ تھیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ‘آپ جو بتا رہے ہیں وہ سچ نہیں ہے۔’
انھوں نے کہا کہ ‘ہم آپ کی تفتیش کریں گے کیونکہ ہماری اطلاعات کے مطابق آپ نے پہلی مرتبہ یہ نہیں کیا ہے۔’
وزیر تعلیم کے ساتھ ساتھ صحافی بھی موجود تھے۔
ہیڈ استاد کو تین دوسرے طلبا کے ساتھ حراست میں لیا گیا، اُن پر امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے۔
ہیڈ استاد بنیامین اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔
برونڈی میں اہم امتحانات کے دورانِ امتحانی مراکز دوسری سکولوں میں بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمرہ امتحان میں ہیڈ استاد بنیامین کو کوئی پہچان نہیں سکا۔
- ’یوکرین کے مقابلے میں غزہ میں زیادہ ملبہ ہے‘: خان یونس سے ان بموں کو ہٹانے کی دوڑ جو ابھی پھٹے ہی نہیں - 20/04/2024
- دولت کی عظیم منتقلی جو نوجوانوں کو ’کچھ کیے بغیر‘ ارب پتی بنا رہی ہے - 20/04/2024
- کینیڈا میں چار سو کلو خالص سونے اور لاکھوں ڈالر کی چوری کے کیس میں گرفتاریاں: ’منظم گروہ نے یہ سب نیٹ فلکس سیریز سٹائل میں کیا‘ - 20/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).