ایرانی خود کش حملہ آور امریکا کے 112 فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلیے تیار


ایران کو ایک بیرونی جنگ کی ضرورت ہے، علی رضا فرقانی۔ فوٹو:فائل

ایران کو ایک بیرونی جنگ کی ضرورت ہے، علی رضا فرقانی

 ایرانی صحافی علی رضا فرقانی نے کہاہے کہ ایران نواز خود کش عناصر کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں 112 ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فرقانی نے واشنگٹن کو دھمکی دی کہ ایران نواز خود کش عناصر کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں 112 ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق علی رضا فرقانی نے کہاکہ لوگوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ آئندہ جنگ ایرانی اسلامی انقلاب کو یقینی بنائے گی اور امریکا کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).