میں نے کچھ غلط کیا ہے تو حکومت مجھے گرفتار کرے : عمران کا پارلیمنٹ میں خطاب


imran khanپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر میں کوئی غلط کر رہا ہوں تو وزیراعظم کا کام مجھ پر الزام لگانا نہیں ہے بلکہ مجھے پکڑنا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کی تقریر کے ایک ریمارک پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے سوال پوچھے تھے اور فیصلہ کیا تھا کہ اگر انھوں نے جواب نہیں دیئے تو ہم واک آوٹ کریں گے جو ہم نے کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بنی گالا کے طرز زندگی، محل اور ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت پر اعتراض کیا، تو کیا اس کا جواب میں دوں، کیا یہ میرا کام ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ جتنی بہتر جمہوریت ہوتی ہے اتنا ہی وہ ملک خوشحال ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ بادشاہت تھی۔
حضرت عمر سے جب ان کے کپڑوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تووہ غصہ نہیں ہوئے، انھوں نے وضاحت کی، لیکن ہم جمہوریت سے بادشاہت کی طرف چلے گئے ہیں۔
جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن ہوتی ہے، حکومت کا کام قوانین بنانا ہوتا ہے جبکہ اپوزیشن کا کام یہ ہے جب وہ قانون سے پیچھے ہٹیں، جب عوام کا پیسہ غلط استعمال کرین تو وہ تنقید کرتی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments