شوہر گھر میں زنانہ زیر جامے پہن کر گھومتا ہے؛ طلاق کا انوکھا کیس


’میرا شوہر گھر پر لڑکیوں کی یہ چیز استعمال کرتا ہے‘ خاتون طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئی اور ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ جج بھی شرما کر رہ گیا

شوہر کی کسی غیر خاتون میں دلچسپی تو طلاق کی وجہ بنتی رہتی ہے مگر ترکی میں ایک شخص خواتین کے مخصوص ملبوسات میں دلچسپی کی وجہ سے اپنا گھر خراب کر بیٹھا ہے۔ اس کی بدقسمت بیوی شکایت لے کر عدالت پہنچ گئی ہے جہاں اس نے جج کو بتایا کہ اس کا شوہر زنانہ زیرجامے پہن کر سارے گھر میں گھومتا رہتا ہے۔

یہ عجیب و غریب کیس استنبول کی ایک عدالت میں زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ نو سال قبل اس کی شادی ہوئی اور دو سال قبل تک اس کا خاوند اچھا بھلا تھا۔ اس کا کہنا ہے دو سال قبل نجانے اس کے خاوند کو کیا ہوا کہ وہ خواتین کے رنگ برنگے زیرجامے پہننے کے شوق میں مبتلاءہو گیا ۔ اب وہ جب جی چاہے پھولدار زنانہ زیرجامے پہن کر سارے گھر میں گھومتا رہتا ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کے رویے نے اسے ذہنی مریضہ بنا دیا ہے اور طلاق لئے بغیر اب کوئی چارہ نہیں۔ اپنی نوعیت کا یہ انوکھا مقدمہ زیر سماعت ہے اور جلد اس کا فیصلہ متوقع ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں