ویاگرا کے دیگر فوائد


’ویاگرا سے یہ کام بھی کیا جاسکتا ہے‘ سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری کی دوائی کا ایسا فائدہ تلاش کرلیا جو کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

مردانہ طاقت کی دوا ویاگرا ایک حیران کن چیز ہے، محض اس لیے نہیں کہ اس ننھی سے گولی نے بے شمار مردوں کی زندگی میں امید کا دیا جلایا ہے، بلکہ اس لئے بھی کہ یہ مردانہ کمزوری کے علاوہ کئی اور امراض کیلئے بھی بہترین علاج ثابت ہورہی ہے۔ اس سے پہلے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ویاگرا کو دل کی بیماری کے علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور اب یہ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا ہے کہ نابینا پن کا علاج بھی ویاگرا سے ممکن ہے۔ حال ہی میں کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویاگرا نا صرف کمزور ہوتی ہوئی بصارت کو بحال کر سکتی بلکہ مکمل نابینا پن کے علاج کیلئے بھی کارکرد ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں گزشتہ دو سال سے جاری ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویاگرا میں عمر بڑھنے کے ساتھ پیدا ہونے والی بیماری ”میکیولر ڈی جنریشن“ کو ختم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ یہ دوا بالواسطہ طور پر نابینا پن کے علاج کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ”میکیولر ڈی جنریشن“ کو نابینا پن کی سب سے بڑی وجوہات میں شمار کیا جاتا اور اگر ویاگرا کے ذریعے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے تو دوسرے لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ ویاگرا کے ذریعے نابینا پن کا علاج بالکل ممکن ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے دوران ”میکیولر ڈی جنریشن“ سے دوچار پانچ مریضوں کو دو سال تک ویاگرا کی گولی دی جاتی رہی اور تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک مریض کی بصارت غیر معمولی طور پر بہتر ہوئی ہے جبکہ ایک اور مریض کی بصارت میں بتدریج آنے والی کمزوری روک گئی ہے۔ سائنسی جریدے ”اوفتھلمولوجیکا“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کو سائنسدانوں نے بہت حوصلہ افزاءقرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ جلد اس ضمن میں مزید پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).