بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کی دوسری شادی، نئی دلہن کا خاور مانیکا کی بیٹی مہرالنسا سے کیا تعلق ہے ؟


بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کی دوسری شادی ،نئی دلہن کا خاور مانیکا کی بیٹی مہروالنسا سے کیا تعلق ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے گا کہ ۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اپنی بیٹی کی کلاس فیلو سمیرا آغا سے شادی کر لی ہے۔ نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق سمیرا آغانامی جس خاتون سے خاور مانیکا نے شادی کی ہے وہ در اصل بشری بی بی اور خاور مانیکا کی بیٹی مہروالنسا کی ہم جماعت ہے ۔

واضح رہے کہ نکاح کی تقریب لاہور کے پورش علاقہ عسکری میں منعقد ہوئی جس میں خاور مانیکا کے نہایت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور خاندان کے دوسرے لوگ شامل تھے۔

واضح رہے کہ مہرالنسا سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کی بہو اور حیات مانیکا کی شریک حیات ہیں۔ مہروالنسا مانیکا بھی چند روز پہلے بشریٰ بی بی کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان

https://dailypakistan.com.pk/11-Aug-2018/829341

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں