اسحاق ڈار سے نوجوان کی بدتہذیبی؛ ویڈیو وائرل


”کین آئی ہیلپ یو؟“اسحاق ڈار کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آ گئی، ویڈیو بنانے والے نوجوان سے یہ جملہ کہا تو اس نے کس انداز میں کیا جواب دیا؟ دیکھ کر آپ واقعی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک تازہ ترین ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔

پاکستانی لڑکا ہاتھ میں موبائل پکڑے ویڈیو بناتا اسحاق ڈار کے پیچھے چل پڑتا ہے جو کچھ دیر چلنے کے بعد مڑتے ہیں اور سوال پوچھتے ہیں ” کیا میں آپ کی کوئی مدد کر سکتا ہوں؟“ لڑکا انتہائی طنزیہ انداز میں جواب دیتا ہے ”بالکل۔۔۔ کیوں نہیں“

لڑکا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسحاق ڈار کا نام پوچھتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا رخ موڑ کر منزل کی جانب گامزن ہو جاتے ہیں جس پر مذکورہ لڑکا گویا ہوتا ہے کہ ”ایسے کام ہی مت کیا کریں کہ آپ کو نام بتاتے ہوئے بھی شرم آئے۔“

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں