اسحاق ڈار سے نوجوان کی بدتہذیبی؛ ویڈیو وائرل
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک تازہ ترین ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔
پاکستانی لڑکا ہاتھ میں موبائل پکڑے ویڈیو بناتا اسحاق ڈار کے پیچھے چل پڑتا ہے جو کچھ دیر چلنے کے بعد مڑتے ہیں اور سوال پوچھتے ہیں ” کیا میں آپ کی کوئی مدد کر سکتا ہوں؟“ لڑکا انتہائی طنزیہ انداز میں جواب دیتا ہے ”بالکل۔۔۔ کیوں نہیں“
لڑکا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسحاق ڈار کا نام پوچھتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا رخ موڑ کر منزل کی جانب گامزن ہو جاتے ہیں جس پر مذکورہ لڑکا گویا ہوتا ہے کہ ”ایسے کام ہی مت کیا کریں کہ آپ کو نام بتاتے ہوئے بھی شرم آئے۔“
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).