دستاویزی فلم آمدنی کا ذریعہ نہیں ہوتی: شرمین عبید چنائے


sharmain ubaidآسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ کے ساتھ انھیں کروڑوں ڈالر کا چیک نہیں ملا۔
شرمین نے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کی کہانیاں سامنے لانا اپنا فرض سمجھتی ہیں جن کے پاس وہ آسائشیں اور سہولتیں نہیں جو خود انھیں بچپن سے میسر ہیں۔ شرمین نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگ اب بھی یہ نہیں سمجھتے کہ دستاویزی فلم کیا ہوتی ہے اور یہ کہ اس میں اداکار پیسے لے کر کام نہیں کرتے۔شرمین کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے فلم بنانے کے لیئے کروڑوں ڈالر ملتے ہیں۔ مجھے تو ایسا کچھ نہیں ملا۔


Comments

FB Login Required - comments