نوبل انعام یافتہ مصنف وی ایس نائپول انتقال کر گئے


نوبل ایوارڈ یافتہ برطانوی مصنف وی ایس نائپول پچیاسی سال کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کرگئے، انہیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے اعلیٰ شاہی اعزاز نائٹ ہوڈ اور’سر‘ـ کے خطاب سے بھی نوازا گیا تھا۔ ودیا دھر سورج پرسادھ  نائپول نے سال 2001 میں ادب کے شعبے میں نوبل پرائز حاصل کیا۔

ان کی مشہور تصنیفات میں اے ہاوس فار مسٹر بسواس، ان اے فری اسٹیٹ اور اے بینڈ ان دی ریور شامل ہیں۔

وی ایس نائپول کا تعلق بھارتی گھرانے سے تھا۔ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں آکسفورڈ یونی ورسٹی کے وظیفے پر برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).