پاکستان کی عظمت کا راز


پاکستان کی عظمت کا راز اس  حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ پاکستان ہر عہد میں جبر اور استبداد کے خلاف اختلاف کی آواز کو جنم دیتا ہے۔ پاکستان کی سیاست ہو یا صحافت، حالات کیسے ہی کڑے کیوں نہ ہوں، پاکستان نے بحیثیت قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے۔ یہاں فیض احمد فیض بازار میں پابجولاں چلنے کی حکایت لکھتا ہے۔ یہاں رستم کیانی آمریت کو للکارتا ہے۔ یہاں حبیب جالب صبح بے نور کو ماننے سے انکار کرتا ہے۔ یہاں عاصمہ جہانگیر کمزور کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ یہاں ابراہیم جلیس اپنے اخباری ساتھیوں کے دکھ کو سنبھالنے کی کوشش میں جان ہارتا ہے۔ یہاں رضیہ بھٹی صحافت پر قدغن کی مزاحمت میں زندگی قربان کرتی ہے۔ یہاں ایک نہتی لڑکی سے بندوقوں والے ڈرتے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ایک مختصر سی راہداری کی دیواروں پر جمہوری جدوجہد کی کہانی لکھی ہے۔ درحقیقت پاکستان کی زمین کے ہر ذرے میں ایک ہی پیغام لکھا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے لئے میدان میں نہیں اترتے، ہم ہر مورچے میں صرف یہ اعلان کرنے کے لئے اترتے ہیں کہ ہم ہار نہیں مانیں گے۔ پاکستان کے صحافیوں کو مبارک ہو کہ اس عہد  میں اس اعلان کا اعزاز سید طلعت حسین کے حصے میں آیا ہے۔ یہ مختصر سی وڈیو دیکھیئے۔ مجھے طلعت حسین کے لہجے سے نثارعثمانی کی خوشبو آئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).