این اے 131 لاہور: پی ٹی آئی کے دو امیدوار آمنے سامنے آ گئے


تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور سے کالی ہونے والی نشست این اے 131 پر پی ٹی آئی کے دو امیدوار سامنے آ گئے ہیں۔ دونوں امیدواروں نے حلقے میں اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی این اے 131 لاہور کی نشست چھوڑنے پر یہاں صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کے دو امیدوار سامنے آ چکے ہیں جس میں پہلا نام ولید اقبال کا ہے جن کے متعلق پی ٹی آئی کے ذرائع بتاتےہیں کہ عام انتخابات میں ٹکٹ سے محرومی پر عمران خان نےانہیں ضمنی الیکشن میں یہاں سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیاتھا۔

دوسرے امیدوارمسلم لیگ ن چھوڑ کرآنے والے ہمایوں اخترہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت این اے 131 سے ضمنی الیکشن لڑنے کی شرط رکھی تھی ۔

دونوں امیدواروں نے اعلیٰ قیادت سے گرین سگنل ملے بغی رہی انتخابی مہم شروع کر دی ہے تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرےگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).