ڈرائیونگ


“آپ کا پسندیدہ مشروب؟”
میں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا۔
میں اس سوال کی خاص تیاری کر کے گیا تھا۔
میں نے سوچا تھا کہ شرابیں سو طرح کی ہوتی ہیں،
چناں چہ بہت سے برینڈز اور کاک ٹیلز کے نام یاد کیے۔
ایسا نہ ہو کہ ٹرمپ کوئی نام لیں اور مجھے معلوم نہ ہو۔
لیکن انھوں نے عجیب جواب دیا،
“مجھے ڈائٹ سافٹ ڈرنک پسند ہے۔”
میں نے حیرت سے پوچھا،
“کیا آپ شراب نہیں پیتے؟”
صدر ٹرمپ نے کہا،
“میں نے کبھی الکوحل کو ہاتھ نہیں لگایا۔
نشہ کرنے والے گاڑی اور ملک نہیں چلا سکتے۔”

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi