ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی: ظہیر عباس


zaheer abbasانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے.وہ سپورٹس بورڈ پنجاب (ایس بی پی) کرکٹ اکیڈیمیزکے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے.ظہیرعباس اور ایس بی پی کے درمیان اکیڈیمیز کی تشکیل کے لیے پہلے ہی معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور،ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ جبکہ خواتین کے لیے ایک اکیڈمی کینئرڈ کالج میں قائم کی جائے گی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ”اکیڈیمیز سے پی سی بی کو صوبے سے تازہ دم ٹیلنٹ قومی ٹیم کو مہیا کرنے میں مدد ملے گی”۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز پر بات کرتے ہوئے انھوں نے نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی بلے بازی کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ” پاکستانی بلے بازوں کو ان سے سیکھنا چاہیے”۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پاکستانی حکومت کو کرنا ہے تاہم آئی سی سی کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کریں.
واضح رہے ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف طے شدہ سیریز کھیلنے کے لیے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے اپنی ٹیم ہندوستان بھیجنے سے قبل حکومت سے باقاعدہ اجازت لینے کا فیصلہ کیا.
پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے سے قبل حکومت سے اجازت لی جائے گی اور اگلے ماہ بورڈ اس حوالے سے حکومت کو خط لکھے گا.ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 8 مارچ سے 3 اپریل 2016 تک ہندوستان کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔


Comments

FB Login Required - comments