صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیوں ہو گا؟


بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا  ہے،فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے

 بلوچستان اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے ایک کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان ٹاس ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں  کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم بلوچستان اسمبلی کی 11 خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے 10 کا نوٹی فکیشن جاری  ہوا ہے جب کہ ایک نشست کا فیصلہ نہ ہوسکا جس کے لیے ٹاس کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشست کے لیے تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان ٹاس ہوگا جس کے بعد اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).