بابے کی ہٹی ۔۔۔۔ بارٹر ٹریڈ سے پلاسٹک مَنی تک  


\"naseerجب میں چھوٹا بچہ تھا
بابے کی ہٹی پر
ایک پڑوپی گندم سے
مٹھی بھر نُگدی اور مکھانے مِل جاتے تھے
خوشیاں اتنی سستی تھیں
یوںہی پڑی ہوتی تھیں
غم بھی جانے انجانے کسی بہانے مِل جاتے تھے
بابے کی اولاد سیانی نکلی
دُور دساور سے مال کمایا
واپس آ کر
ہٹی سے اسٹور بنایا
خوشیوں اور غموں کو
قیمت کا ٹیگ لگایا
میں اور میرے بچے اب
کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرتے ہیں!!

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).