پاکستان کا 71ویں یوم آزادی: تصاویر اور سوشل میڈیا پر


پاکستان

قومی دن

پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کا جشن پورے ملک میں منایا جا رہا ہے۔ روایتی طور پر 14 اگست کی صبح کو مزارِ قائد پر حاضر دستے کی تبدیلی ہوتی ہے اور جھنڈا لہرایا جاتا ہے۔

پاکستان

اس تقریب کو دیکھنے کے لیے مختلف سکولوں سے بڑی تعداد میں بچے بھی مزار قائد آتے ہیں جہاں وہ ان فوجی دستوں کو اپنی پوزیشن لیتے ہوئے اور مارچ پاسٹ کرتے ہوئے داد دیتے ہیں۔

پاکستان

اس سے قبل 14 اگست کی خوشی میں ملک بھر میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

پاکستان

اور رات کو بارہ بجنے کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔

پاکستان

پاکستان ٹورازم کارپوریشن اور کمشنر ہزارہ نے مانسہرہ سے پشاور تک موٹروے پر جیپ ریلی کا بھی انعقاد کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے مختلف ٹرینڈز چلتے رہے اور مختلف سیاستدان، کھلاڑیوں اور دیگر نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغامات جاری کیے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1029095379403460608

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہےتاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔‘

https://twitter.com/khalid_pk/status/1029251695363215361

دوسری جانب ایک صارف خالد نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں کراچی کی ٹریفک پولیس نے جشن آزادی کی مناسبت سے جھنڈے والی ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور سڑک پر جھنڈے اٹھائے رقص کر رہے تھے۔

https://twitter.com/KoblerinPAK/status/1029241719244709889

پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والے مارٹن کوبلر نے بھی پاکستانی قوم کو اپنے مخصوص انداز میں جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ویڈیا جاری کی۔

پڑوسی ملک انڈیا کے سابق پولیس افسر سنجیو بھٹ نے بھی دونوں ممالک کی تلخیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارک باد دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور پہلی بار رکن قومی اسمبلی بننے والے بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹ کی اور کہا کہ ’ابھی بھی ہمیں ترقی، امن اور برابری کے لیے لمبا اور کٹھن سفر کرنا ہے لیکن ابھی وقت ہے ساتھ مل کر جشن منانے کا۔‘

پاکستان کی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہی موقع ہے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا۔

سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی صحافی من میت کور نے ٹویٹ میں پشاور شہر کے سکھ افراد کی تصویر شائع کی جو پاکستان کا جشن آزادی منا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی افسران بشمول چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی اپنے مرکزی دفتر قذافی سٹیڈیم میں جھنڈا کشائی کی اور قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp