فیمنستانی: آزادی کے آزاد جشن سے آدھی آبادی محروم کیوں؟


آپ کو پاکستان کا بہترواں یوم آزادی مبارک ہو۔ آزادی تو ہے لیکن کیا یہ آزادی صرف نام کی ہے؟

غربت، تعلیمی نظام، طبقاتی فرق اور ذہنی غلامی؟ کیا یہ چیزیں ایک آزاد ریاست کی نشانی ہیں؟

اور سب سے بڑھ کر جنسی تفریق۔

زیر نظر ویڈیو کو پھر سے غور سے دیکھئے۔ اس میں کون سی چیز موجود نہیں ہے؟

جی ہاں۔۔۔ خواتین!

خواتین جن پر پاکستان کی آدھی آبادی مشتمل ہے۔ 14 اگست کو یہ خواتین آپ کو کم کم ہی نظر آئیں گی۔

کھلی فضا میں بھاگتی دوڑتی، پھونبو بجاتی، جھنڈے لہراتی۔ اپنی آزادی کا جشن مناتی، خوش ہوتی، کچھ دیر کو اپنے مسئلوں کو بھول کر ناچتی گاتیں تاکہ اپنے آنے والے اگلے دن کے مسائل کا پھر سے سامنا کر سکیں۔

ان مردوں کی طرح جو لمحہ بھر کو کھلے طور پر اپنے جذبات کا اظہار کر کے اپنی پریشانیوں کو بھول جاتے ہیں۔

یہ آزادی کا ایک اہم اظہار ہے جس سے ہماری آدھی آبادی محروم ہے۔

فیمنستانی کیا ہے؟

یہ انٹرنیٹ پر ایسی جگہ ہے جہاں شہروں میں رہنے والی پاکستانی خواتین کے مسائل، خدشات اور خیالات پر گفتگو کی جاتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).