پاک بھارت مذاکرات کی بحالی میں جلد اہم پیش رفت ہو گی : بھارتی ہائی کمشنر


indian high comtinarپاکستان میں تعینات ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہونی چاہیے، جس کے لیے ہندوستان تیار ہے۔
ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق گوتم بمباوالے اپنی اہلیہ کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے جلد اہم پیشرفت کی امید ہے، تاہم دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز کے درمیان مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد مذاکرات معطل ہوگئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔
ہندوستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ جب بھی مذاکرات بحال ہوں تمام مسائل پر پر بات ہونی چاہیے، جبکہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کی بھی خواہش رکھتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو ہندوستانی شہری ہے اور پاکستانی حکومت سے اس تک رسائی کی درخواست کی گئی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments