دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں : امریکا


\"amrica\"امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے بلاتفریق کارروائی کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا پاکستانی عوام اور فوج دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ دہشت گردی نہ صرف پاکستان اور افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے چیلنج ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا پاکستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بلا تفریق دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جان کربی نے افغان حکومت اور گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کے مسودے کو خوش آئند قرار دیا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔