پریانکا کی ہالی ووڈ میں بہترین ڈانس پرفارمنس


\"piryanka\"بالی ووڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک بہترین پرفارمنس دینے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بھی اپنے شاندار رقص سے سب کو حیران کردیا
33 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں منعقد ایک ایونٹ میں اپنے امریکی شو اے بی سی کوائنٹیکوکے لیے ایک پرفارمنس دی جس میں انہوں نے اپنی بالی ووڈ سکلز کا خوب استعمال کیا۔پریانکا نے اپنی پرفارمنس کے دوران ہالی ووڈ کے کئی کامیاب گانوں پر رقص کیا۔تاہم ہالی ووڈ میں بالی ووڈ کی طرح ہر شو کے دوران بہت زیادہ ڈانس پرفارمنسز نہیں دی جاتیں، اس کے باوجود پریانکا سب کو متاثر کرنے میں کامیاب نظر آئیں۔ پریانکا نے اپنی پرفارمنس کا آغاز اپنے شو کی نئی ٹیگ لائن \’اٹ آل بگنز ود اے بی سی کے ساتھ کیا۔ٹوئٹر پر پریانکا کے مداحوں نے ان کی شاندار پرفارمنس کی خوب تعریف کی۔


Comments

FB Login Required - comments