اینکر پرسن غریدہ فاروقی “آج نیوز” چھوڑ کر “جی این این” میں شامل ہو گئیں


اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے نجی نیوز چینل ’آج نیوز‘کو خیر باد کہہ دیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اطلاع دی کہ انہوں نے گزشتہ روز نئے چینل ”جی این این “میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس پر معروف صحافی وسیم عباسی نے انہیں مبارکباد بھی دی جس پر غریدہ فاروقی نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں غریدہ فاروقی نے بہت اونچ نیچ دیکھی ،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز جیو نیوز پر نیوز کاسٹر کے طور پر کیا۔ اس کے بعد وہ ایکسپریس نیوز میں اینکر پرسن کے طور پر کام کرتی رہیں۔ ایکسپریس نیوز سے غریدہ فاروقی آج نیوز میں گئیں اور اب انہوں نے ’آج نیوز‘کو بھی خیر باد کہہ کر جی این این میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

غریدہ فاروقی کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا الزام لگا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).