پریانکا چوپڑا نے ائیر پورٹ پہ اترتے ہی منگنی کی انگوٹھی جینز کی جیب میں کیوں چھپائی؟


پریانکا کی انگلی میں منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کیا ہے؟

بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی کی تصدیق تو خود نک جونس نے کر دی مگراب اس انگوٹھی کی قیمت میڈیا پر زیر گردش ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی انگلی میں موجود منگنی کی انگوٹھی توقع کے مطابق انتہائی قیمتی ہے۔پریانکا اور نک جونس کے پرستار سماجی میڈیا پر روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ ہی لی گئی تصویر میں پریانکا پہلی باراپنی انگوٹھی منظر عام پر لاتی نظر آئی تھیں۔

اور اب، غیر ملکی میڈیا کو ان کی انگوٹھی کی قیمت کی فکر پڑ گئی۔ہالی ووڈ کے رپورٹر نے ماہرین کی مدد سے اس خوبصورت انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگاتے ہوئے بتایا کہ انگوٹھی میں جڑے ہیرے انتہائی قیمتی ہیں جس کی قیمت لگ بھگ دو کروڑ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو سنگاپور میں میوزک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد اداکارہ واپس بھارت پہنچیں تو ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی۔

اداکارہ نے ممبئی کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی بڑی ہوشیار سے منگنی کی انگوٹھی اتار کر اپنی جینز میں چھپادی تھی۔

انگوٹھی چھپائے جانے کے ایک دن بعد ہی پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اگرچہ نک جونس سے منگنی یا شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

پریانکا کی انگلی میں منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کیا ہے؟

لیکن امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کر دی۔ امریکا میں اپنے پرفیوم کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک مداح نے نک جونس کو منگنی کی مبارک باد دی، جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ نک جونس کی جانب سے مبارک باد دینے والے مداح کا شکریہ ادا کرنے کو ان کی جانب سے منگنی کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).