گلوکارہ میڈونا کی رنگین زندگی، تصاویر میں


پاپ سٹار، اداکارہ، ڈائریکٹر اور مصنفہ میڈونا 60 برس کی ہو گئی ہیں۔ اس مضمون میں میڈونا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

میڈونا کا پورا نام میڈونا لوئس ہے اب تک انھوں نے دنیا بھر میں دس کنسرٹ دورے کیے ہیں اور اُن کے 30 کروڑ کیسٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

گینیز بک آگ ورلڈ ریکارڈ کے مطابق وہ اپنے دور کی کامیاب ترین گلوکارہ ہیں۔

میڈونا

ہم نے شروعات میں میڈونا کے نیویارک کے ڈانس سکول میں ٹرینگ سے لے کر مقبول ترین گانوں، فلمی کریئر اور نجی زندگی کو تصاویر کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

میڈونا نے اپنی ابتدائی زندگی امریکہ میں روچیسٹر اور مشیگن میں گزاری۔

1977 میں وہ نیویارک آئیں جہاں انھوں نے رقص سیکھا اور ماڈل کے طور پر کام شروع کیا۔ ذیل میں دی گئی تصویر میں ایک فوٹو شوٹ میں میڈونا کے مختلف انداز۔

میڈونا


میڈونا


میڈونا

موسیقی کے کریئر کی ابتدا میڈونا نے اپنے دوست سٹیفن برے کی ساتھ کی۔ اس دوران انھوں نے کئی گانے تیار کیے۔

سنہ 1981 میں ایک آیڈیشن کے دوران انھیں مسترد کر دیا گیا۔ مسترد کیے جانے کے خط میں لکھا ہے کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ وہ ابھی اس کے لیے تیار ہیں لیکن اچھے آرٹسٹ کے لیے اُن میں بنیادی خصوصیات موجود ہیں۔‘

میڈونا کے اس خط کی 2001 نیلامی بھی ہوئی۔

میڈونا

آخر کار میڈونا کی محنت رائیگاں نہیں گئی اور انھیں سایئر ریکارڈ کے مالک کی جانب سے ایک امید نظر آئی۔

ہوا کچھ یوں کہ میوزک کمپنی کے سربراہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میڈونا اُن کی عیادت کے لیے گئیں اور انھیں گانا گا کر سنایا۔ انھیں اُن کا گانا پسند آیا اور یوں موسیقی کا سفر شروع ہوا۔

میڈونا

سنہ 1983 میں میڈونا کا گانا امریکی چارٹ میں شامل ہوا اور جنوری 1984 میں یہ 16ویں نمبر پر آ گیا۔

اس کے بعد اُن کے دیگر گانے بھی بے حد مقبول ہوئے۔

سنہ 1985 نوجوان گلوکارہ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوا۔ انھوں نے بیسٹی بوائے کے ساتھ مل کر امدادی رقوم جمع کرنے کے لیے کنسرٹ کیا اور ایتھوپیا میں خواتین کے لیے رقوم جمع کیں۔

میڈونا

سنہ 1985 میں میڈونا نے اداکاری کا رخ کیا اور انھوں نے مزاحیہ ڈرامے میں اداکاری کی اور اُن کی کافی حوصلہ افزائی کی گئی۔

میڈونا نے 1985 میں اداکار شان پین کے ساتھ کیلفورنیا میں شادی کی۔

1986 میڈونا اور اُن کے شوہر نے فلم ’شنگھائی سرپرائز‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔

میڈونا کی تیسری البم ’ٹرو بلو‘ 1986 میں ریلیز ہوئی اس البم کے ذریعے اُن کی شناخت پاپ گلوکارہ کے طور پر ہوئی اور یہ البم دنیا کے 12 ملکوں میں پہلے نمبر پر رہا۔

میڈونا کے البم میں کم عمری میں زچگی کے موضوع پر ایک گانا ’پاپا ڈونٹ پریچ‘ شامل تھا۔ جس سے یہ ثابت ہوا کہ وہ متنازع مسائل پر بات کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوتی ہیں۔

1989 میں میڈونا کی اپنے شوہر سے علحیدگی کے بعد ایک گانے کی متنازع ویڈیو سامنے آئی۔ اس ویڈیو میں وہ صلیب کو جلا رہی ہیں اور سیاہ فام سینٹ کو بوسہ دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو پر بہت ہنگامہ ہوا۔ متنازع ہونے کے باوجود یہ ویڈیو بہت کامیاب ہوئی۔

میڈونا نے اپنی اگلی ویڈیو میں جنس اور خواتین کی طاقت کے بارے میں بھرپور پیغام دیا۔

میڈونا


میڈونا

1992 میں میڈونا نے تمام تر تنازعات کا جواب کتابیں لکھ کر دیا۔ انھوں نے نوجوانوں اور بچوں کے لیے کئی کتابیں لکھیں۔ اُن کی کتابوں پر بہت ملا جلا ردعمل سامنے آیا، خواتین کو بااختیار ظاہر کرنے کے لیے کئی افراد نے اُن کی ہمت کی داد بھی دی اور تنقید بھی کی۔ 1996 میں میڈونا نے ایک فلم میں ارجٹینا کے صدر کی اہلیہ کا کردار ادا کیا یہ فلم نے اُن کی فلمی کریئر کو بہت آگے لے گئی۔

ذیل میں دی گئی تصویر میں میڈونا ڈائریکٹر ایلن پارکر کے ساتھ ایک فلم شوٹ کے دوران۔

میڈونا کی پہلی بیٹی لوریڈ 1996 میں پیدا ہوئی۔ بچی کی پیدائش کے بعد سنہ 1998 میں اُن کی میوزک البم ریلیز ہوئی۔ ’رے آف لائٹ‘ میں میڈونا نے ڈانس کے مختلف انداز دکھائے اور اُس میں انھوں نے شہرت اور والدین کو موضوع بنایا۔

اس البم کی ویڈیو کے کچھ مناظر۔

میڈونا


میڈونا

1998 میں میڈونا کی زندگی میں فلم ڈائریکٹر گائے رائچی آئے۔ میڈونا کی اُن سے ملاقات ایک پارٹی کے دوران ہوئی۔

میڈونا

2000 میں میڈونا کا گایے رائچی کا بیٹا روکو ہوا۔ روکو کی پیدائش کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔

میڈونا

اُن کی شادی کی تقریب میں روپرٹ ایورٹ اور معروف فیشن ڈیزائنر ڈونٹیلا ورساچی سمیت معروف ڈیزائنرز اور فنکاروں نے شرکت کی۔

میڈونا

رائچی نے 2002 میں فلم ’سوپیٹ آ ویے‘ میں میڈونا کو کاسٹ کیا۔

میڈونا نے 2003 میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈ کے موقع پر کم سن گلوکارہ برینٹنی سپیئر اور کرسٹینا ایوگولیرا کو بوسہ دیا۔ اس بوسے کو میڈیا نے بہت توجہ دی۔

میڈونا

2003 میں میڈونا نے بچوں کے لیے ایک کتاب لکھی۔ نیچے تصویر میں میڈونا اپنی کتاب میں سے اقتباس پڑھتے ہوئے۔

میڈونا

2004 میں میڈونا نے دوبارہ ورلڈ ٹور کیا اور دنیا بھر میں اُن کے کنسرٹ کے ٹکٹ چھ کروڑ 25 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوئے۔ اس ٹور کے دوران اُن کی ڈانس پرفارمنس یوگا سے مماثلت رکھتی تھی۔

میڈونا


میڈونا


میڈونا

سنہ 2008 میں میڈونا نے 13 ماہ کے بچے ڈیوڈ کو گود لیا اور اسی سال رائچی اور میڈونا کی طلاق ہو گئی۔

لندن میں ایک فلم کے پریمیئر کے دوران میڈونا اور رائچی اُن کے بیٹے روکو اور بیٹی لوریڈ کی تصویر جو 2007 میں لی گئی۔

میڈونا

2008 میں اُن کی البم ہارڈ کینڈی ریلیز ہوئی اور انھوں نے پہلی فلم اور کامیڈی ڈرامے کی ہدایت کاری کی۔

50ویں سالگرہ پر میڈونا کے ورلڈ ٹور کی تصاویر۔

میڈونا

میڈونا

Inpho

2012 میں میڈونا نے سپر باؤل پرفارمنس دی اور سنہ 2004 میں جینٹ جیکسن کے بعد وہ پہلی خاتون سنگر تھیں، جنھوں نے یہ پرفارمنس دی۔ اُن کی پرفارمنس نے سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

میڈونا

یہ سپر باؤل پرفارمنس انڈایانا کے لوکس آئل سٹیڈیم میں ہوئی تھی۔

میڈونا


میڈونا

2014 میں میڈونا نے لاس اینجلیس میں منعقد ہونے والے گریمی ایوارڈ میں اپنے سیاہ فام بیٹے ڈیوڈ بندڈا کے ساتھ شرکت کی۔

میڈونا

2015 میں لندن میں ایک سٹیج پرفارمنس کے دوران میڈونا رقص کرتے ہوئے گر گئیں تھیں۔ میڈیا میں اس پر بہت زیادہ بات چیت ہوئی۔

میڈونا

2016 میں میڈونا نے ریبل ہارٹ ٹور کیا اور اس تصویر میں چین میں اُن کی پرفارمنس۔

میڈونا

امریکی جریدے فوربز کے مطابق میڈونا 58 کروڑ ڈالر مالیت کی اثاثوں کے ساتھ امریکہ میں رہنے والی امیر ترین خاتون آرٹسٹ ہیں۔ اُن کے بعد دوسری امیر ترین خاتون آرٹسٹ سیلین ڈیوان ہیں جن کے مجموعی اثاثے 38 کروڑ ڈالر ہیں۔

دنیا بھر میں کنسرٹ کرنے والی میڈونا اب مختصر اور محدود شائقین کی محفلوں کے لیے پرفارمنس کے انداز جاننا چاہتی ہیں۔ 2017 میں بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں میڈونا نے کہا کہ وہ ایسے خصوصی شوز کرنا چاہتی ہیں جس میں شائقین سے براہراست بات چیت ہو سکے۔

میڈونا

.



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp