سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے


بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اٹل بہاری واجپائی کئی ہفتوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کی باقیات ان کی رہائش گاہ کرشنا مینن مرگ منتقل کی جائیں گی۔

1924ء میں پیدا ہونے والے اٹل بہاری واجپائی نے 1940 میں ہندوستان چھوڑ دو تحریک میں شرکت سے سیاست کا آغاز کیا تھا۔ وہ بھارتیہ جنتہ پارٹی کے بانی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔

اٹل بہاری واجپائی کی خراب صحت کے باعث ان کی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے 19-18 اگست کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).