سوشل میڈیا کنٹرول ایکٹ بن گیا


چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کنٹرول ایکٹ بن گیا ہے جس کے تحت تین سال کی سزا اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔

کمیٹی کوبتایا گیا کہ بلاک کی گئی سائٹس میں ریاست مخالف 4ہزار 799، عدلیہ مخالف 3ہزار 719، مذہب مخالف مواد کی 31ہزار 963 اور عریانی و فحاشی کی 7لاکھ68ہزار سائٹس شامل ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ فیس بک، واٹس ایپ، ڈیلی موشن، یو ٹیوب اور دیگر ویب سائٹس کے فوکل پرسن نامزد کردیئے گئے ہیں جو پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).