آپ کی زندگی کتنی طویل ہو سکتی ہے؟ دلچسپ حقائق


آپ کی زندگی کتنی لمبی ہوگی، آپ کی والدہ کی عمر سے پتہ لگایا جاسکتاہے، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے

والدین کی لمبی عمر کے لئے ہر کوئی دعا کرتا ہے۔ اگرچہ لوگ ایسا والدین کی محبت کے سبب کرتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں نے ماں کی لمبی عمر کو اس کے بچوں کی صحت و تندرستی کے لئے بھی بے حد اہم قرار دے دیا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین 90 سال کی عمر کو پہنچتی ہیں ان کے بچوں میں طویل عمر پانے کا امکان تقریباً 25 فیصد زیادہ ہوجاتا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق حال ہی میں کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین 90 سال کی عمر کو پہنچتی ہیں ان کی بیٹیوں میں سنگین بیماریوں کا خدشہ کم ہوتا ہے، جن میں دل کی بیماری، ذیا بیطس، جوڑوں کی بیماریاں اور کینسر وغیرہ شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماں کی طویل عمر کا بیٹی کی صحت اور عمر پر گہرا اثر دیکھا گیا ہے جبکہ والد کی عمر کا بیٹی کی عمر پر کچھ خاص اثر نہیں پڑتا۔ اگر ماں اور باپ دونوں 90 سال کی عمر کو پہنچتے ہیں تو ان کے بچوں میں اچھی صحت اور لمبی عمر کا امکان تقریباً 38 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ ڈاکٹر الہ دین شادیاب کی سربراہی میں کی گئی اس تحقیق کے دوران 22 ہزار خواتین کی صحت اور عمر کی طوالت پر ماں باپ کی عمر کی طوالت کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).