اسد عمر سائفر کیس میں گرفتار


سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سائفر گمشدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ سیکریٹری داخلہ کی مدعیت میں سنگین آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعہ 5، 9 پی پی سی سیکشن 34 کے تحت درج کیا گیا تھا، ملوث عناصر کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس کے بعد سائفر کیس میں بھی باقاعدہ گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد پریس کانفرنس کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا، دونوں رہنماؤں پر ایف آئی آر میں سائفر غائب کرنے، مندرجات کو ذاتی فائدے اور مذموم مقاصد کے لیے حقائق کو مسخ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments