دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی کیوں ہوگی؟


بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر اپنی شادی کی تمام تقریب سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی

دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ رواں سال 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کومو‘‘میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

دونوں اداکار شادی کی ہر تقریب کے دوران پرائیوسی کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی

واضح رہے کہ کافی عرصے سے دپیکا اور رنویر کی شادی کے چرچے تھے اور اب دونوں رواں برس 20 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کی جائے گی لیکن استقبالیہ بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے ہوگا۔ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیملی ایونٹ ہے جسے وہ پبلک نہیں کرنا چاہتے ہیں اسی لیے احتیاطی طور پر موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).