یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


petrolیکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 46 ڈالرفی بیرل تک پہنچنے کے بعد اوگرا نے بھی آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری شروع کردی ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری تیار کرکے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے تک اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں 5 روپے 75 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 92 پیسے، پیٹرول ایک روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔


Comments

FB Login Required - comments