عمران خان کی بطور وزیرِ اعظم حلف برداری کچھ دیر بعد


عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اب سے کچھ دیر بعد ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر پاکستان کے 22 ویں وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔

صدرِ مملکت ممنون حسین عمران خان سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیں گے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیرِ اعظم منتخب کیا تھا۔ انھوں نے 176 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے حریف شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے تھے۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

’عمران خان کے چاہنے والوں کو کوئی بھی مذاق برا لگے گا‘

’وزیراعظم عمران کے سامنے عوام کی توقعات کا پہاڑ ہے‘

عمران خان وزیراعظم منتخب،کڑے احتساب کا اعلان

دنیا کا سب سے ’ہینڈسم‘ وزیرِ اعظم کون؟

تقریب میں شرکت کے لیے ایوانِ صدر میں مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ہے جن میں اہم سیاسی شخصیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفارت کار، صحافی اور دوسرے شامل ہیں۔

اس موقعے پر تحریکِ انصاف کے سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ سنہ 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ انڈیا سے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سندھو بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

نوجوت سدھو

اس موقعے پر مختلف شخصیات کی جانب سے عمران خان کو مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ یہ ہماری قوم کے لیے تاریخی دن ہے۔ کرکٹر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر کہا: ’عمران خان کو پاکستان کا 22 واں وزیرِ اعظم بننے پر مبارک باد۔ آپ کو نیا پاکستان بنانے اور ملک کو نئے عہد میں لے جانے پر نیک تمنائیں۔‘

https://twitter.com/shoaib100mph/status/1030454984465436672

اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ ’میرے آنسو نہیں رک رہے۔ اس دن کے لیے بہت لمبا انتظار کیا۔‘

https://twitter.com/MawraHocane/status/1030446633606107138


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp