ریحام خان فرشتوں کے ووٹ دینے کی بات کرتی ہیں


تبدیلی اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی، سیاسی مستقبل مریم نواز کا ہے، گفتگو۔ فوٹو؛ فائل

تبدیلی اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی، سیاسی مستقبل مریم نواز کا ہے

 نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار واضح تھا۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت معیشت، نوجوانوں کیلیے روزگار اور سماجی و انسانی آزادیوں میں کارکردگی دکھاتی ہے تو وہ بحیثیت سیاسی تجزیہ کار ذاتی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمران حکومت کی تعریف کریں گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی دعووں اور حقیقی تبدیلی لانے میں بہت فرق ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی ہیرو بہرحال ہیں اور اگر ان کا موازنہ کوئی ٹرمپ کے ساتھ کرتا ہے تو انھیں افسوس ہوتا ہے۔

ریحام خان کے بقول مریم نواز کا سیاسی مستقبل ہے اور یہ کہ انھیں اپنی کتاب پر جو آن لائن دستیاب ہے، بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، ایک ہزار سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے ساتھ فیس بک لائیو میں ریحام خان نے کہا کہ تبدیلی آ گئی مگر اس کو اصل تبدیلی میں ڈھالنا ابھی باقی ہے، تبدیلی تو آگئی لیکن یہ تبدیلی اچھی بھی ہو سکتی ہے، بری بھی اور عارضی بھی، تبدیلی تو یہ بھی آ گئی کہ ایک ایم پی اے ایک عام شہری پر تھپڑوں کی بارش کر رہا ہے۔

ریحام خان کے مطابق عمران خان کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار واضح تھا، اگرمریخ سے فرشتے ووٹ دینے نہ آتے تو بھلا مولانا فضل الرحمن کیسے ہارتے، بلوچستان سے پی ٹی آئی کیسے سیٹ جیت سکتی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).