رشی کپور اور منٹو کا ٹھرکی پروڈیوسر


بالی ووڈ فلم منٹو بہت جلد ریلیز ہونے جارہی ہے ، جس کے ٹریلر نے شائقین کو خوب متاثر بھی کیا۔اس فلم میں نوازالدین صدیقی نے منٹو کا مرکزی کردار ادا کیا جن کی اداکاری کے مداح دیوانے ہورہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم میں رشی کپور بھی موجود ہیں، جو ایک ایسا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو اس سے قبل انہیں کرتے کبھی دیکھا نہیں گیا ۔رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ماڈل کے ساتھ موجود ہیں۔اس تصویر کے ساتھ رشی کپور نے بتایا وہ فلم میں ایک ’’ٹھرکی‘‘ پروڈیوسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔یاد رہے کہ 1950 کی دہائی میں بالی و وڈ فلموں کیلئے اداکاراؤں کے ایسے آڈیشنز بھی ہوا کرتے تھے ۔فلم منٹو کی ہدایات نندیتا داس دے رہی ہیں جہاں نوازالدین صدیقی ’’سعادت حسن منٹو‘‘ کے روپ میں نظر آئیں گے ، وہیں اداکارہ رسیکا دگل ان کی اہلیہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔فلم رواں سال 21 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).